سہال کالج کا سو فیصد نتیجہ اور طالبہ کی اعلیٰ پوزیشن فیکلٹی کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،پرنسپل سمیرا حمید

جمعہ 9 مئی 2025 17:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سہال راولپنڈی نے کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ سال 2025ء کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (اے ڈی پی ) کے نتائج کے مطابق ادارے کا نتیجہ 100 فیصد رہا جو کہ ادارے کی محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ تدریسی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس شاندار کامیابی میں سب سے نمایاں کارکردگی طالبہ اریبہ نور کی رہی جس نے 3.91 CGPA کے ساتھ اعلیٰ پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل سمیرا حمید نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک چیلنجنگ تجربہ تھا کیونکہ سمسٹر سسٹم کا نفاذ ایک نیا راستہ تھا لیکن ہماری فیکلٹی اور طلباء کی مسلسل محنت، لگن اور ٹیم ورک کی وجہ سے ہم نہ صرف اس سسٹم میں کامیاب ہوئے بلکہ بہترین نتائج کے ساتھ سامنے آئے ،یہ کامیابی ادارے کی تعلیمی پالیسی، رہنمائی اور طلباء کی مسلسل کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ علاقے کے لیے باعث فخر ہے اور یہ ثابت کرتی ہے کہ اگر ہمت، قیادت اور محنت ایک ساتھ ہو جائے تو تعلیمی سفر کو کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی۔

متعلقہ عنوان :