سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 9 مئی 2025 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ،محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔سند ھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شہری کاشف کچھ روز سے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود سے لاپتا ہے۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ اتنے دن سے کیس کی پیروی کیوں نہیں کی درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ لاپتا افراد کی جان کو خطرہ ہے بازیابی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے آئی جی سندھ،محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔