بھارتی سندور آپریشن افواج پاکستان نے تندور میں بدل ڈالا ،امجد آصف ایڈوکیٹ

جمعہ 9 مئی 2025 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (نون)لائرز ونگ سندھ کے سینیئر رہنما امجد آصف ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے سندور آپریشن کو افواج پاکستان نے تندور بنا کر رکھ دیا بزدل دشمن بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاک آرمی اور پاک فضائیہ نے اس کے جواب میں تین رافیل اور دیگر دو جہازوں کو زمین بوس کر کے بھارتی عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا پاکستان میں بھارتی ڈرونز کے حملوں پر پاک فضائیہ نے انڈیا کے اندر فضائی حملے کر کے اس کی کمر توڑ کر رکھ دی بھارت میں جانی اور مالی نقصانات سے صف ماتم بچھا ہوا ہے شہادت کے جذبے سے سرشار پاک فضائیہ اور افواج پاکستان کے جوانوں نے دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال کر رکھ دی جائیں گی پاکستان دنیا کی واحد ایٹمی مسلم قوت ہے پاکستان پر حملہ آور ہونے والوں کو نیست و نابود کر کے رکھ دیا جائے گا ۔