تھیلی سیمیا کی موثر روک تھام کے لیے سکریننگ ٹیسٹ کو فروغ دیا جائے گا اور اس قانون پر عمل درامد کیا جائے گا ،بخت محمد کاکڑ

جمعہ 9 مئی 2025 18:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہاہے کہ تھیلی سیمیا اور دیگر موزی امراض کی رو ک تھام کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، بلوچستان جیسے وسیع صوبے میں صحت کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھیلی سیمیا کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے زیر اہتمام آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تھیلی سیمیا کے حوالے سے موجود ہ قانون پر عمل درامد یقینی بنایا جا رہا ہے، تھیلی سیمیا کی موثر روک تھام کے لیے سکریننگ ٹیسٹ کو فروغ دیا جائے گا اور اس قانون پر عمل درامد کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کے مسائل کے حل کے لیے ماہرین پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، علماء کرام اس بارے میں اپنے خطاب میں شعور و آگاہی کے لیے کردار ادا کریں۔تقریب سے سیکرٹری صحت مجیب پانییزئی ، چیف ٹیکنیکل ایکسپرٹ بلوچستان بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر ندیم صمد ،ڈاکٹر افضل زرکون ڈاکٹر شفیق کوسو، اسلم ناصر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :