مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شرجیل میر کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

جمعہ 9 مئی 2025 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شرجیل میر کی قیادت میں جمعہ کو پیرودہائی میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر شیخ جاوید طارق سنی،ثناء اللہ خان ،لالہ یعقوب خان ،حق نواز امتیاز سمیت تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ریلی کے شرکا سے خطاب کے دوران شرجیل میر نے کہا کہ بھارت خود بہت بڑا ریاستی دہشت گرد ہے ،پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے ،ملکی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ،پاکستان کی عوام کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔