ٹ*کراچی، گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

جمعہ 9 مئی 2025 21:05

Hکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین بھی زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :