سپریم کورٹ ججز کی موسم گرما کی چھٹیوں میں کمی، اعلامیہ جاری

جمعہ 9 مئی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)سپریم کورٹ کے ججز کیلئے موسم گرما کی چھٹیوں میں کمی کر دی گئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

چھٹیوں میں کمی کے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ ججز باری باری صرف ایک ماہ کی چھٹیاں کر سکیں گے۔اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ ججز 16 جون سے 8 ستمبر کے درمیان چھٹیاں لے سکیں گے، 15 دن کیلئے ججز مرضی کے سٹیشن پر بھی کام کرسکیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئینی بنچ میں شامل ججز کی چھٹیاں مقدمات کی مصروفیات سے مشروط ہوں گی۔