جنوبی کوریا کے گلوکار و یوٹیوبر کا پاکستان کیساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعاگو ہوں، دائود کم

جمعہ 9 مئی 2025 21:20

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)جنوبی کوریا کے معروف گلوکار، یوٹیوبر اور سیاح داؤد کم نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہارِ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے گلوکار داؤد کم نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پاکستانی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں جنوبی کوریائی گلوکار نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران لی گئی سیاحتی مقامت کی مختلف دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں ، تصاویر میں قمیص شلوار میں ملبوس جنوبی کوریائی گلوکار کو پاکستانی پرچم تھامے اور اسے ہوا میں لہراتے دیکھا جا سکتا ہے جس سے دائود کم کی پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ وابستگی کا ثبوت ملتا ہے جس کا اظہار ویڈیو پیغام میں بھی کیا۔

دائود کم نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعاگو رہوں گا۔قبل ازیں گلوکار ‘دائود کم’ نے جنوبی کوریا میں ایک مسجد بنانے کا اعلان بھی کیا تھا تاکہ پاکستان کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے وہاں کا سفر نہ کرنے کا پروپیگنڈا کرنے والوں کو موثر جواب دیا جا سکے۔