لاہور، چیئرمین تاجران اتحاد گروپ آل پاکستان چوہدری محمد ابو بکر کی قیادت میں ریلی، بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت

جمعہ 9 مئی 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) والٹن روڈ پر تاجران اتحاد گروپ آل پاکستان کی جانب سے شاندار ریلی نکالی گئی ۔ چیئرمین چوہدری محمد ابو بکر نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی کے دوران پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے اور بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد ابو بکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شا اللہ 24 کروڑ پاکستانی عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج اور قوم ہر محاذ پر دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔