پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو جنگی اخراجات کیلئے 2ارب روپے گرانٹ جاری

ہفتہ 10 مئی 2025 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے 2ارب روپے کاانٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کر دیا،پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات کے لئے 2ارب روپے جاری کیے گئے،راشن، ادویات ،فیول سمیت ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،ڈپٹی کمشنر لاہور کو دس کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ گرانٹ تمام ڈی سیز کو جنگی اخراجات کے لئے وزیراعلی مریم نواز کے حکم پر جاری کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری فنڈز محکمہ فنانس نے آن لائن کر دئیے۔فنڈز عوامی فلاح کے لئے ایمرجنسی انتظامات کیلئے دئیے گئے،تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے، سول ڈیفنس ، ریسکیو ہائی الرٹ کر دیا۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ عوام صرف مستند ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر یقین کریں ،غیر ضروری طور سفر سے گریز کریں اور گھروں میں رہیں ۔