سراج الحق نے ایف سی کے شہید جوان معاذ کی نمازِ جنازہ پڑھائی

ہفتہ 10 مئی 2025 17:42

دیر پائن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تالاش دیر پائیں میں ایف سی کے شہید جوان معاذ کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔

(جاری ہے)

معاذ وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ معاذجیسے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔