دیرپائن: سراج الحق نے ایف سی کے شہید جوان معاذ کی نمازِ جنازہ پڑھائی

ہفتہ 10 مئی 2025 21:55

دیرپائن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2025ء) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تالاش دیر پائیں میں ایف سی کے شہید جوان معاذ کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔

(جاری ہے)

معاذ وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ معاذجیسے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔