Live Updates

چینی ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی ایس پی پارس

اتوار 11 مئی 2025 12:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی پارس خشخال خان نے سرکل پارس و بالاکوٹ میں چائنیز پراجیکٹس سائٹس کا دورہ کیا، اس دوران ڈی ایس پی ایس ایس یو صابر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جہاں پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور چائنیز و پراجیکٹ عہدیداروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی پارس نے سکیورٹی چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں جاری تمام چائینز پروجیکٹس پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان کی ترقی میں دوست ملک چین کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے، اس لیے سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنائیں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات