Live Updates

پاک بھارت جنگ بندی خطے کے امن کے لئے خوش آئندہے،سید آفتاب عظیم بخاری

اتوار 11 مئی 2025 14:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے پاک بھارت جنگ بندی کاخیر مقدم کرتے ہو گائے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی خطے کے امن کے لئے خوش آئندہے۔

(جاری ہے)

امیدہیکہ بھارت اپنی جارحانہ سوچ سے نکل کرخطے کی بہتری کا سوچے گا۔ چند دن کی کشیدہ صورتحال نیہندوستان میں غاصبانہ سوچ رکھنے والوں کو جھنجوڑاہے۔ پاکستانی قوم نے ملک کے دفاع کے لئے جس طرح یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ پاکستان کے دفاعی اداروں نے ثابت کیاہیکہ وہ ہروقت کڑے سے کڑیامتحان کے لئے ہردم تیارہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات