Live Updates

کمالیہ تاجر اتحادکی جانب سے پاکستان کی شاندار فتح پر پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

اتوار 11 مئی 2025 14:45

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)کمالیہ تاجر اتحادکی جانب سے پاکستان کی شاندار فتح پر پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی کمیٹی چوک سے لے کر کلمہ چوک تک ریلی نکالی گئی۔جس میں مقررین نے پاک فوج کی شجاعت اور بہادری پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ کی ڈاگ فائٹ کے دوران پیشہ ورانہ مہارتوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

چئیرمین کمالیہ تاجر اتحاد ایم شفیق شاہد ملک، سرپرست اعلی چوہدری کامران احمد نصرت، صدر چوہدری طارق حسن رحمانی، جنرل سیکرٹری رائے اسد علی خاں، چئیرمین مجلس عاملہ حاجی امتیاز، سرپرست اعلی اوورسیز ونگ رانا عتیق الرحمن، نائب صدور سردار سعید گجر، میاں ارقم ناصر، فدا حسین بھٹی، چوہدری اکرم کمبوہ، ایڈیشنل سیکرٹری ملک اجمل، فنانس سیکرٹری سردار ریحان سرور ڈوگر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات عاصم رحمت، میڈیا کوآرڈینیٹر طیب خان، فضیل منہاس راجپوت،چئیرمین اتحاد گروپ رانا کامران، دانیال بھٹی سمیت کمالیہ تاجر اتحاد کے دیگر عہدیداران، ممبران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی کی مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی ڈاگ فائٹ کے دوران پیشہ ورانہ مہارتوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات