Live Updates

پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج کو برتری اور سیز فائرکے بعد سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی،9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

100 انڈیکس 9475 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 650 پوائنٹس کی حد پر معطل ہوا،ریکارڈ تیزی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 12 مئی 2025 10:38

پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج کو برتری اور سیز فائرکے بعد سٹاک ایکسچینج ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج کو برتری حاصل ہونے کے بعدآج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی،کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 650 پوائنٹس یا 8.12 فیصد بڑھ گیا،100 انڈیکس کو 117104 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 3020 پوائنٹس اضافے سے 35668 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ریکارڈ تیزی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا۔

انتظامیہ کے ایس ای کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں 8.48 فیصد کی ریکارڈ تیزی سے کاروبار ایک گھنٹے کیلئے معطل ہوا، 100 انڈیکس 9475 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 650 پوائنٹس کی حد پر معطل ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کی صبح زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کے ایس ای 100 انڈیکس کے علاوہ آل شیئر 5 ہزار 404 پوائنٹس، کے ایس ای 30 انڈیکس 3 ہزار 20 پوائنٹس، کے ایم آئی انڈیکس 14 ہزار 852 پوائنٹس اور بی کے ٹی ا?ئی انڈیکس 2 ہزار 346 پوائنٹس بڑھے ہیں۔

سرمایہ کاروں نے کھل کر سرمایہ کاری کی۔کے ایس سی 30 انڈیکس 5 فیصد بڑھنے پر کاروبار روک دیا گیا جبکہ 100 انڈیکس میں بھی تاریخی تیزی پر کاروبار کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔سرمایہ کاروں نے 5 ارب 87 کروڑ 57 لاکھ 47 ہزار 103 روپے مالیت کے 12 کروڑ 49 لاکھ 28 ہزار 589 حصص کے 25 ہزار 795 سودے کئے۔ مجموعی طور پر 331 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 320 کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں اضافہ ہوا صرف 5 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں برقرار رہیں۔

سیز فائر کے بعد کی صورتحال کو سرمایہ کاروں نے مثبت قرار دیتے ہوئے مارکیٹ میں بھرپور سرمایہ کاری کی جس سے نہ صرف مارکیٹ کا حجم بڑھا بلکہ ملکی معیشت کیلئے بھی حوصلہ افزا اشارے ملے۔مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں سیاسی کشیدگی کم ہوتی رہی تو سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا یہ رجحان آئندہ دنوں میں مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 281.40 روپے کی سطح پر آ گیا۔

آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 52 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 3647 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات