Live Updates

12 مئی کو بھارت کیساتھ سندھ طاس معاہدے سمیت متنازع امور پر بات ہوگی،معین وٹو

سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، وفاقی وزیر

اتوار 11 مئی 2025 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ 12 مئی کو بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے سمیت متنازع امور پر بات ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔میاں محمد معین وٹو نے کہا کہ نیلم جہلم پر بھارت کے بزدلانہ حملے سے نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ہر فورم پر بھارت کو ٹھیک ٹھاک جواب دیا جائے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات