ایل پی جی گیس سلنڈر کی حامل مسافر گاڑیوں کو سٹرکوں پر نہیں آنے دیں گے،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی

اتوار 11 مئی 2025 17:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر علی نے مختلف شاہرات پر ایل پی جی گیس سلنڈر کی حامل مسافر گاڑیوں سے سلنڈرز ضبط کرکے سول ڈیفنس کے سپرد اور وہیکلز کو تھانہ میں بندکرادیا۔انہوں نے ناکہ لگاکر وہیکلز کو چیک کیا اورگاڑیوں میں سلنڈر نصب کرکے انسانی جان کیلئے خطرہ کا باعث بننے پر ایکشن لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شاہرات پر مختلف مسافر گاڑیوں کو اوورچارجنگ،اوورلوڈنگ ودیگر خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے بھی کئے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی گیس سلنڈر کی حامل مسافر گاڑیوں کو سٹرکوں پر نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے ڈرائیورز سے کہا کہ وہ ازخود سلنڈرز اتروادیں بصورت دیگر دوران چیکنگ نہ صرف سلنڈر ضبط بلکہ گاڑی بند ہونے کے ساتھ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔\378