ملک بھر میں تعلیمی ادارے کل (پیر) کھول دیئے جائیں گے ، ڈاکٹرابرار حسین

اتوار 11 مئی 2025 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ (کل) پیر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیئےجائیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں ملک ابرار حسین نے کہا کہ (کل) پیر کو تعلیمی اداروں میں یوم تشکر منایا جا ئے گا اور افواج پاکستان اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔جلسے ،جلوس اور دعائیہ تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔