شجر کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، کمشنر پشاور

اتوار 11 مئی 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ شجر کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، امسال شجر کاری مہم کے تحت پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر میں ریکارڈ پودے اور درخت لگائے جائیں گے جس کے لیے محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، طلبہ کا شجر کاری مہم میں شریک ہونا خوش آئند ہے، آپ کو کسی بھی مقام پر کوئی موزوں خالی جگہ نظر آئے وہاں پودے لگا کر اپنی ذمہ داری پوری کریں اور ہر بشر دو شجر کے عزم کو عملی جامہ پہنائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے میاواکی اقدام کے تحت حیات آباد پشاور میں شجر کاری مہم کی افتتاح کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاح کے موقع پر تعلیمی ادارے آئی ایم سائنسز اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے 50 طلباء اور طالبات نے 125 مربع میٹر پر 380 پودے لگائے۔ اس موقع پر کمشنر نے شجر کاری مہم کا حصہ بننے پر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :