پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین، اہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیئے

اتوار 11 مئی 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔

انسپکٹر محمد خالد عمران کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے اسی طرح انسپکٹر محمود بٹ، سب انسپکٹر اجمل خان اور ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد صفدر، کانسٹیبلز محمد نوید اور غضنفر محمود کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل وقاص لیاقت، انٹیلی جنس آپریٹر محمد محسن اور واشر مین اصغر علی کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔اسسٹنٹ طارق محمود، لیڈی کانسٹیبل شاہین افضل اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد اسد کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 02 لاکھ 93 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔