Live Updates

تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو کی پاکستان ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین فدا مالکی سے ملاقات

اتوار 11 مئی 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اتوار کو پاکستان ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین فدا مالکی سے ایران کی پارلیمنٹ میں ملاقات کی اور انہیں بھارت کی حالیہ بلا اشتعال جارحیت اور پاکستان کی جانب سے ردعمل سے آگاہ کیا۔اتوار کو پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سفیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایران کی جانب سے ادویات کی پیشکش کا شکریہ ادا کیا جسے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسے فوری طور پر قبول کر لیا جبکہ بھارت نے اس کی توثیق نہیں کی ۔

تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے کہا کہ مودی کی حکومت نے اپنے توسیع پسندانہ نظریات اور نو نازی نظریے کی وجہ سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی نے پہلگام کے واقعے کے چند گھنٹے بعد بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو ملوث کیا۔ یہاں تک کہ اس نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور رات کی تاریکی میں 6 سے 7 مئی کے درمیان پاکستان پر حملہ کیا جسے ہماری مسلح افواج نے بہادری سے پسپا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ردعمل پہلے دفاعی تھا کیونکہ وہ خطے میں امن چاہتے ہیں۔ اس کے بعد اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل تحفظ کرتے ہوئے پاکستان نےپیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جواب دیا۔پاکستان ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین فدا مالکی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے تعلقات تاریخی اور گہرے اور مضبوط ہیں۔انہوں نے جنگ بندی پر پاکستان کو مبارکباد دی اور اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایران کی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات