Live Updates

عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت ، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارٹی چیئرمین کو پہنچا دیا

جنید اکبر کی جگہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے، پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے فی الحال اس معاملے پر کوئی موقف نہیں دینا چاہتا، سلمان اکرم راجہ

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 12 مئی 2025 11:20

عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت کر دی،بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پہنچادیا، بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفا دینے کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔ذرائع کے مطابق جنید اکبر کی جگہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے فی الحال اس معاملے پر کوئی موقف نہیں دینا چاہتا۔

(جاری ہے)

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی رہنماءجنید اکبر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب کہیں گے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 24جنوری کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے تھے۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا تھاجس میں ارکان نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا اور ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی تھی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ایم این اے جنید اکبر پبلک اکاونٹس کمیٹی کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے تھے۔ریاض فتیانہ، عامر ڈوگر، وجہیہ قمر، سردار یوسف زمان اور دیگر نے جنید اکبر کی تائید کی تھی۔

اراکین کمیٹی نے جنید اکبر خان کو مبارکباد پیش کی، جنید اکبر خان نے متفقہ طور پر چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی منتخب ہونے پر اراکین کا شکریہ ادا کیاتھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا۔کمیٹی ممبران نے جنید اکبر خان کو کمیٹی کو چلانے پر اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاتھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات