
9 مئی کی رات بھارت نے ہماری بیسز پر حملہ کیا تو وزیراعظم نے کہا اب بہت ہوچکا ،اسحاق ڈار
آپریشن بنیان مرصوص میں نواز شریف کی مشاورت بھی شامل تھی، ہمارا بھارت کو جواب دینے کے حوالے سے پورا پلان طے ہوا تھا، جب بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے انکے طیارے گرائے، نائب وزیراعظم کا بیان
فیصل علوی
پیر 12 مئی 2025
11:50

(جاری ہے)
ہم نے سب کو کہاتھا ہم پہل نہیں کریں گے۔ ہم نے کہا تھا اگر حملہ ہواتو جواب ضرور دیں گے ہم نے جوکہا وہی کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کشیدگی کے دوران دیگرممالک درخواست کررہے تھے کہ ہم بھارت سے بات کرتے ہیں مگر بھارت کسی کی سننے کو تیار نہیں تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ 8 مئی کوہم نے انکے 29 ڈرونز گرائے پھر۔نائب وزیر اعظم نے اپنے بیان میںمزید کہا کہ پہلگام واقعے کے وقت میں وزیراعظم شہبازکے ہمراہ انقرہ میں تھا۔ ہم نے واقعے کے بعد 100 سے زائد سفارتکاروں سے رابطے کئے اور اپنی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش سے آگاہ کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے دیگرجماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی۔ سلامتی کونسل کے ممبران کوبھی ہم نے آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ پہلگام سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں اور یہ بات دنیا کے سامنے بھی رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ شاید 10 سے 15 جہاز گرتے مگر جن جن جہازوں نے پے لوڈ پھینکے انہیں نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پانچ گرائے۔ بھارت نے چار میزائل فائر کئے جن میں سے تین امرتسر پر گرے اور ایک پاکستان کی فضائی حدود کی طرف آیا تو ہم نے اسے تباہ کردیا۔ہم نے سفارت کاری کے دوران ہم پہل نہیں کریں گے۔ ہم نے کہا تھا اگر حملہ ہواتو جواب ضرور دیں گے۔ہم نے تمام ممالک سے کہا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کی شفاف او ر غیر جانبدارانہ تحقیقات چاہتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل، "معرکہ حق" قرار دے دیا گیا
-
ماسکو اور کییف جنگ بندی کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں، ترکی
-
پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری جنگ کو رکوایا، امریکی صدر
-
پاکستان اور بھارت کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق
-
1965 کے بعد اب مئی 2025 کی جنگ میں بھی پاکستان نے بھارتی غروروتکبر کو خاک میں ملادیا
-
صحافتی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت
-
بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پھر پاکستان کی طرف سے بھی کوئی گارنٹی نہیں
-
پاکستان اور بھارت کے فوجی حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
-
ممنوعہ کرد تنظیم پی کے کے: خود کو تحلیل کرنے کا اعلان عنقریب
-
بھارت سے مذاکرات ہوئے تو پانی، دہشتگردی اور کشمیرپر بات ہوگی: وزیر دفاع
-
بھارتی جارحیت، ڈی ڈبلیو نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا اورفیک نیوزکو بے نقاب کردیا
-
ویراٹ کوہلی ٹیسٹ میچوں میں دس ہزار رنز نہ بنا سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.