Live Updates

غزہ جنگ کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا، جرمن وزیر خارجہ

ہم جنگ بندی مذاکرات کی طرف واپسی کی اپیل کر رہے ہیں،پریس کانفرنس

پیر 12 مئی 2025 12:37

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ مکمل جنگ بندی کے لیے سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس امر کا اظہار یروشلم میں کیا ہے۔وزیر خارجہ جوہان وڈیفل نے کہا 'غزہ کے تنازعے کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے اور غزہ پر اس کا کنٹرول نہیں رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا 'جرمنی اسرائیل کی سلامتی کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کرے گا۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسرائیل کے طرز عمل پر تنقید نہیں کر سکتے۔ نیز یہ یہود دشمنی کا باعث نہیں بننا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ اس امر پر یقین نہیں آتا کہ اسرائیل تزویراتی اہداف کے حصول کے لیے فوجی مہم کا راستہ اختیار کرے۔ اسی لیے ہم جنگ بندی مذاکرات کی طرف واپسی کی اپیل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی جرمن حکومت کی ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین کا حصہ ہے۔ تاہم غزہ کی تعمیر نو کے لیے حماس کے بغیر سیاسی حل کی ضرورت ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات