شاہ سلمان کی رہ نمائوں کو خلیجی، امریکی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

پیر 12 مئی 2025 13:05

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے خلیجی ریاستوں کے سربراہان کو ریاض میں منعقد ہونے والی خلیجی امریکی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ہفتے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران منعقد کیا جا رہا ہے۔اس اجلاس کا مقصد خطے کی سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی صورت حال پر غور کرنا ہے، جبکہ عالمی اور علاقائی چیلنجزکے تناظر میں خلیجی ممالک اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنا بھی اس کا ایک اہم پہلو ہے۔