پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مارگرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے، دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ

پیر 12 مئی 2025 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بین الاقوامی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ"نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق 5بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ نے جے-10سی طیاروں اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ۔رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کے لئےناقابلِ تلافی دھچکا ہے ۔دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا،دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے، اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے ۔\932