فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے یکطرفہ کارروائی کا سامنا ہوگا، اسرائیل

دو ریاستی حل اسرائیلیوں و فلسطینیوں کے لیے امن، سلامتی اور وقار کے ساتھ رہنے کا بہترین موقع ہے،وزیرخارجہ

پیر 12 مئی 2025 14:27

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر ملکوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس امر کا اظہار جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ہے۔جدعون ساعر نے کہا کہ اسرائیل یہ کارروائی و اقدامات ان ممالک کے خلاف کرے گا جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدمات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔ جو ملک بھی ایسی کوشش کرے گا اس کا یہ اقدام ملک کے مستقبل کو ہی نقصان پہنچائے گا اور ہمیں بھی یکطرفہ طور پر کارروائی کے لیے مجبور کرے گی۔انہوں نے کہا 'اس طرح کے اقدمات حماس کے لیے انعام کے طور پر کام کرتے ہیں۔'جرمن وزیر خارجہ وڈیفل نے کہا کہ دو ریاستی حل اسرائیلیوں و فلسطینیوں کے لیے امن، سلامتی اور وقار کے ساتھ رہنے کا بہترین موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :