Live Updates

ملالہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے بچے بھوک کا شکار ہیں اور مریض دم توڑ رہے ہیں‘بیان

پیر 12 مئی 2025 14:36

ملالہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ملالہ یوسف زئی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی پوسٹ کا عکس شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے بچے بھوک کا شکار ہیں اور مریض دم توڑ رہے ہیں۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ یہ دل دہلا دینے والی صورتحال ہیکہ غزہ میں معصوم فلسطینی بچے بھوک اور موت کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے دوچار ہیں۔ملالہ کا کہنا تھا کہ میں ان کی حفاظت اور روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ فوری طور پر غزہ میں امداد فراہم کی جائے اور مستقل جنگ بندی کی جائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات