اینٹی کرپشن کی کارروائی، محکمہ لوکل فنڈ آڈٹ کا کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 12 مئی 2025 16:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) لوکل فنڈ آڈٹ اور لوکل گورنمنٹ پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے رشوت کلچر کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لیے آہنی ہاتھوں سے کام لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سرکاری ٹھیکیدار تفسیر حسین سکنہ ہائے ضلع خوشاب نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ لوکل فنڈ آڈٹ پنجاب کے اہلکار بلوں کی ادائیگی کے لیے مجھ سے رشوت طلب کررہے ہیں ،تفسیر حسین نے میونسپل کمیٹی جوہرآباد اور خوشاب میں لوہے کے بلاکس کا کام مکمل کیا تھا اور کام مکمل ہونے پر ضلع کونسل خوشاب کے ساتھ کام کرنے والے لوکل فنڈ آڈٹ پنجاب کے اہلکاروں نے اس سے بلوں کی ادائیگی کے لیے بھاری رشوت طلب کی جس پراسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلیشمنٹ خوشاب عاطف شوکت نے مجسٹریٹ/سول جج خوشاب عابد حسین کے ہمراہ ٹریپ چھاپہ مارا اور محمد اسلم آڈٹ کلرک کو سرکاری ٹھیکیدار تفسیر حسین سے مبلغ 50 ہزار روپے نقد رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزم کلرک کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :