اوکاڑہ ،ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ

پیر 12 مئی 2025 18:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے فیصل آباد روڈ، کالج روڈ، راؤ سکندر اقبال روڈ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کی چیکنگ کی اور اس سلسلہ میں بنائی گئی ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے عوامی سہولت کے پیش نظر گول چوک میں سیوریج لائنز کی صفائی ستھرائی کے کاموں کی بھی چیکنگ کی اور ٹیموں کو فوری طور پر سیوریج لائنز کی مکمل بحالی کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات عوام کا بنیادی حق ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کے لیے بنائی گئی ٹیموں کی تسلسل سے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عوام الناس کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کا مشن ہے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔\378