کمشنر کراچی کی جانب سے غیر منظور شدہ مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پیر 12 مئی 2025 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) کمشنر کراچی کی جانب سے غیر منظور شدہ مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت، 9 مئی سے 9 جون 2025 تک کراچی میں غیر قانونی منڈیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے ایک نوٹیفکیشن میں بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کے لیے مخصوص مقامات کی منظوری دی گئی ہے جن میں تیسر ٹان، ملیر 15، بھینس کالونی، ضلع ایسٹ کے ایم سی گرانڈ، نارتھ کراچی سیکٹر 11 ڈی، سیکٹر 1-11، کورنگی نمبر پانچ اسٹار گرانڈ، بکرا پیڑی لیاری، ناظم آباد ریلوے گرانڈ اور رسول بخش گوٹھ اور کورنگی کریک اتوار بازار شامل ہیں۔

مویشی منڈیوں کے منتظمین کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پولیس کو غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔کمشنر کراچی نے عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ساتھ ہی، منڈیوں میں صفائی، سیکیورٹی، ویٹرنری سہولتیں اور پارکنگ کے انتظامات کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔