پاکستان سمیت دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن ’’ انٹر نیشنل میوزیم ڈے ‘‘ 18مئی کو منایا جائے گا

پیر 12 مئی 2025 19:26

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن ’’ انٹر نیشنل میوزیم ڈے ‘‘ 18مئی کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو اپنی تہذیب وثقافت اور ماضی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے عجائب گھروںکی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم نے 1978ء سے 18مئی کو انٹر نیشنل میوزیم ڈے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تک 18مئی کو دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر لاہور میں بھی دنیا کا قدیم ترین عجائب گھر موجود ہے جس کی تاریخ ڈیڑھ سو سال پرانی ہے اس عجائب گھر میں گندھاراآرٹ اور مصوری کے نادر نمونے موجود ہیں۔پاکستان میں لاہور میوزیم کے علاوہ ہڑپہ،ٹیکسلا،کراچی کے عجائب گھر بھی قابل ذکر ہیں۔