اقوام بنوں کا مغوی سکول ٹیچر کی اغوائیگی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں 19 مئی کو تمام اہم شاہراہوں کو بند کرنے اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

پیر 12 مئی 2025 22:53

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) اقوام بنوں نے مغوی سکول ٹیچر کی اغوائیگی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں 19 مئی کو تمام اہم شاہراہوں کو بند کرنے اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا کمشنر بنوں ڈویژن کی آج کے اجلاس میں بھی اقوام بنوں کے مشران کی شرکت سے بائیکاٹ ہوگا اقوام بنوں کے مشران کا ایک احتجاجی جرگہ زیر صدارت پروفیسر محمد ابراہیم خان بمقام بنوں پریس کلب منعقد ہوا جرگہ میں مشران نے مغوی سکول ٹیچر فرمان علی شاہ کی بازیابی کیلئے جاری احتجاجی تحریک کے حوالے سے صلاح مشورے کئے گئے مشاورت کے بعد سابق سینیٹر باز محمد خان اقوام بنوں کے رہنما ملک یوسف اللہ خا ن ،ملک محمد ایوب خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ میڈیا کو فیصلہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بنوں کے عوام موجودہ وقت میں جن حالات کا سامنا کر رہے ہیں وہ افسوسناک ہے اس کیلئے ہماری اداروں کو چاہئے کہ وہ سرحدوں پر ڈیوٹی دے اور اس ملک کی حفاظت کرے بدقسمتی سے وہ کام یہ چھوڑ گئے ہیں اور ملک کے اندرونی معاملات میں زیادہ مداخلت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ قوم کے اندر انتشار پیدا ہو اور علاقے و قوم کو کوئی نقصان پہنچے مغوی کی بازیابی کیلئے جو دھرنا شروع کیا وہ بھی نورڑ قوم نے خود کو تکلیف دیا مگر پوری بنوں قوم کو اس سے بچائے رکھا حکومت یا سڑکوں کو بھی نقصان نہیں پہنچایا ہماری حکومت سے یہ توقع نہیں کہ ہماری یہ تکلیف رفع کرے لیکن آج ہم یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے کہ آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیار کریں اور مغوی سکول ٹیچر کی بازیابی کیلئے سات دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں کہ وہ مغوی کو بحفاظت بازیاب کریں بصورت دیگر قوم کے فیصلے کے مطابق 19 مئی کے روز لوگ گھروں سے نکل بنوں ڈیرہ روڈ، بنوں کوہاٹ روڈ اور بنوں میران شاہ روڈ کی اہم شاہراہوں کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کریں گے ہمیں پتہ ہے کہ ان لوگوں پر ہمارا احتجاج اثر نہیں کرے گا لیکن ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور تحریک کو وسعت دیں گے کمشنر بنوں کا احترام کرتے ہیں لیکن وہ کردار ادا نہیں کر سکتے اس لئے کمشنر بنوں کی طرف سے آج بروز منگل جن مشران کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے وہ اس میں بنوں کے مشران نہیں جائیں گے اور مکمل بائیکاٹ ہوگا