Live Updates

ژ*پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا

ؔبانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہٹایا گیا،دو عہدوں کی وجہ سے ذمہ داریوں پر فوکس نہیں کرسکتا، جنید اکبرکی منطق

پیر 12 مئی 2025 21:00

] اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا۔انہیں عمران خان کے حکم پر ہٹایا گیا ہے، انہیں ہٹائے جانے سے قبل علیمہ خان نے پارٹی قیادت کو عمران خان کا یہ پیغام پہنچایا جس پر پارٹی قیادت کے حکم پر جنید اکبر علی نے عہدہ چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

جنید اکبر علی نے عہد چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو عہدوں کی وجہ سے ذمہ داریوں پر فوکس نہیں کرسکتا، مجھے کہا گیا ہے کہ پارٹی پر یعنی کے پی کی صدارت پر زیادہ فوکس کروں۔اس حوالے سے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمر ایوب کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :