Live Updates

جماعت اسلامی ہند کاپاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم ، علاقائی استحکام کیلئے بات چیت پر زور

منگل 13 مئی 2025 11:52

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) جماعت اسلامی ہند نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقائی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جماعت کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک "مثبت اور انتہائی ضروری پیش رفت ہے جس سے خطے میں امن و استحکام کی امید پید اہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی سول سوسائٹی کی تنظیموں اور گروپوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امن،کشیدگی میں کمی اور اعتدال پسندی کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے انسانی وقار کو برقرار رکھنے اور زندگی کے تحفظ کی اہمیت کواجاگر کیا۔امیر جماعت نے کہاکہ جنگ بندی بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں ایک نئے باب کااضافہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پائیدار امن صرف بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے امن، انصاف اور ہم آہنگی کے لیے جماعت اسلامی ہند کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار استحکام، باہمی احترام اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے اس جنگ بندی کا فائدہ اٹھائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات