فیصل آباد، اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر 9 خواتین اور ایک نوجوان کو اغواء کر لیا

منگل 13 مئی 2025 12:32

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر 9خواتین اور ایک نوجوان کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ سلطان ٹائون کی نسرین کی بیٹی(ث) کو مدثر وغیرہ، مدینہ ٹائون کے علاقہ199ر ب کے فاروق کی بیٹی(س) کو نامعلوم ملزمان، منصور آباد کے شبیر کی بیٹی (ک) کو نامعلوم افراد، نشاط آباد کے علاقہ8ج ب کے چاند کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ چمرہ منڈی کی نصرت بی بی کی بیٹی(ن) کو نامعلوم، لنڈیانوالہ کے علاقہ651گ ب کے اکرم کی اہلیہ(آ) کو نامعلوم، بلوچنی کے علاقہ91ر ب کی شگفتہ بی بی کی بیٹی(الف) کو نامعلوم، سمندری کے علاقہ471گ ب کے گلزار کی بیٹی(ح) کو نامعلوم، تاندلیانوالہ کے علاقہ450گ ب کے عباس علی کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ حیدری پارک کے وقاص کا بھائی گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے،

متعلقہ عنوان :