امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد

منگل 13 مئی 2025 12:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی جا رہی ہیں جب ایران اور امریکہ نے مسقط میں تہران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کا چوتھا دور شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ نے یورینیم کی افزودگی پر اپنی وابستگی کا اعادہ کیا تھا جسے واشنگٹن پہلے ہیریڈ لائن" قرار دے چکا ہے۔