Live Updates

منشیات نوجوان نسل کی صلاحیتیں تباہ کر کے صحت مند معاشرے کی تعمیر میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوتی ہے، حاجی زاہد جہانگیر

منگل 13 مئی 2025 13:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) منشیات نوجوان نسل کی صلاحیتیں تباہ کر کے صحت مند معاشرے کی تعمیر میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ینگ بلڈ ڈسکہ کے زیر اہتمام "منشیات سے انکار، زندگی سے پیار" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے حاجی زاہد جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی ذاہد جہانگیر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرات اور اس کے معاشرتی نقصانات پر روشنی ڈالی،حاجی زاہد جہانگیر نےنوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تاکید کی۔

کنونشن میں ینگ بلڈ ڈسکہ کے نمائندگان، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء، سماجی تنظیموں کے عہدیداران، اور معزز شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات کے خلاف مؤثر آگاہی مہم چلائیں گے اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ینگ بلڈ ڈسکہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے مختلف آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں ورکشاپس، سیمینارز، اور آگاہی واک شامل ہوں گی۔پروگرام کے انعقاد پر ینگ بلڈ ڈسکہ کا یہ اقدام منشیات کے خلاف جاری جنگ میں ایک مضبوط قدم ہے اور اس عزم کا عکاس ہے کہ ہمارا معاشرہ صحت مند اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہو۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات