مظفرگڑھ،ناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،پولیس ترجمان

منگل 13 مئی 2025 15:08

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ایس ایچ او تھانہ سنانواں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی کے نتیجے میں ملزم محمد عرفان کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 01 عدد پسٹل30 بور برآمد کرکے مقدمہ نمبر 543/25 درج کر لیا ،اسی طرح مزید کارروائی میں ملزم محمد حسن کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرکے مقدمہ نمبر 541/25 درج کر لیا، اور ملزم محمد راشد کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرکے مقدمہ نمبر 542/25 درج کرکے ملزمان کو بند حوالات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تمام ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :