جنگ کسی کی رہائی سے نہیں بلکہ دشمن کی ٹھکائی سے جیتی جاتی ہے ، رضا شاہ

منگل 13 مئی 2025 15:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) جنگ کسی کی رہائی سے نہیں بلکہ دشمن کی ٹھکائی سے جیتی جاتی ہے ، قوموں کا وقار آدھا گھنٹہ سڑکوں پر کھڑا کرنے سے نہیں بلکہ میدان جنگ میں عملی جواب دینے سے بلند ہوتا ہے ، ماضی میں ایک لیڈر ایسا بھی گزرا ہے جو لوگوں کو صرف آدھا گھنٹہ سڑکوں پر کھڑا کر کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا تھا اور پھر اللہ نے ملک کو ایسی لیڈر شپ بھی عطا کی کہ انہوں نے میدان جنگ میں جواب دے کر ثابت کر دیا کہ دانشمندانہ فیصلے ہی قوموں کا وقار بلند کرتے ہیں، ابھی نندن کو واپس بھیجنے والے ابھی جیل میں ہیں اگر باہر ہوتے تو نازک وقت میں بھی ڈی چوک بند کرنے کی کال دیتے ، قوم جنگ لڑتی یا دھرنوں کا مقابلہ کرتی ، اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کا وقار بلند کرتا ہے تو سازشی عناصر کو پہلے ان کے مقام مطلوب تک پہنچا دیتا ہے ، ان خیالات کا اظہار کونسلرز میونسپل کارپوریشن رضا شاہ ، ملک معید نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی جنگ ہے جس میں لوگ میدان جنگ میں موجود رہے اور جوش و جذبہ سے دشمن پر آگ برسانے کا نظارہ کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ چائے پلانے کا دور نہیں ، اب کی بار دھول چٹا دی گئی ، نریندر مودی اور اس کے سہولت کار صدیوں یہ زخم چاٹتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔