سعودی عرب ، جعلی حج مہم چلانے اور 23 غیرملکیوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو انڈونیشی گرفتار

منگل 13 مئی 2025 15:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں سکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پر جعلی حج مہم چلانے اور 23 غیرملکیوں کو پناہ دینے پر دو انڈونیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ملزمان پر جعلی اور گمراہ اشتہارات کے ذریعے دھوکہ دہی اور جعلی نسک کارڈ کی تشہیر کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مکہ شہر میں حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک عمارت میں وزٹ ویزا ہولڈر غیرملکیوں کو پناہ دی گئی۔

سکیورٹی حکام نے مقررہ سزائوں کے نفاذ کیلیے کیس متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا۔یاد رہے کہ حج کے لیے پرمٹ کی شرط لازمی ہے جو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخل ہوگا یا وہاں قیام کرنے کی کوشش کرے گا وہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا جس پر 20 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔