متحدہ عرب امارت میں ٹریفک تنازع پر 3 خواتین قتل ، ملزم گرفتار

منگل 13 مئی 2025 15:10

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)متحدہ عرب امارت کے شہر راس الخیمہ میں ٹریفک تنازع پر 3 خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز راس الخیمہ میں ایک تنگ راستے سے گاڑی کے گزرنے کی کوشش پر جھگڑا ہوا جس پر ایک عرب شہری نے فائرنگ کر کی3 خواتین کو زخمی کر دیا گیا ۔

پولیس نے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر خصوصی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک تنگ گلی میں گاڑی کے دائیں طرف جانے کے تنازع پر زبانی تکرار ہوئی اور اس دوران ملزم نے آتشیں اسلحے کا استعمال کیا اور خواتین پر فائرنگ کردی۔