بھارتی ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہونے والے محنت کش کو علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا

منگل 13 مئی 2025 15:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) بھارتی ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہونے والے محنت کش کو علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں 4 روز قبل بھارتی ڈرون حملے کو پاک فوج کی جانب سے فضا میں ہی ناکام بنانے کے وقت ڈرون کے ٹکڑے شہر کے مختلف علاقوں میں گرے تھے جس سے 6شہری زخمی ہوئے تھے ایک ڈرون کا بڑا ٹکڑا محنت کش عبید اللہ سہتو کے اوپر گرا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا، زخمی محنت کش کا جمس اسپتال میں علاج جاری تھا لیکن صحت میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے زخمی کو کراچی کی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی کے بھائی عبدالرحمن نے بتایا کہ ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہونے والے بھائی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے کراچی منتقل کیا جارہا ہے، رکن سندھ اسمبلی حاجی شیر محمد مغیری نے اپنے ذاتی خرچ سے مکمل علاج کرانے کی ذمہ داری لی ہے اور ہمیں ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔