Live Updates

تیسری نیشنل جمپ اینڈ روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 23 مئی سے شروع ہو گی

منگل 13 مئی 2025 15:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تیسری نیشنل جمپ اینڈ روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 23 مئی سے یوتھ سپورٹس کلب، گلشن جوہر، کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شرق صدیقی نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اورپاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہےہیں اور ایونٹ میں شرکت کرنے کے خواہشمند کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 15 مئی تک فون نمبر 03013318777 پر کروا سکتے ہیں۔ یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات