ڈیرہ اسماعیل خان،نامعلوم ملزمان نےفائرنگ کرکے 35سالہ شخص کو قتل کر دیا

منگل 13 مئی 2025 18:22

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان کڑی شموزئی روڈ نزد گائوں گنجو میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 35سالہ شخص کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پروآ میں 22سالہ عطاء محمد ولد باٹکئی قوم موسیٰ خیل سکنہ تنگی سر موسیٰ خیل نے سول ہسپتال میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ہم عظیم استرانہ میں گندم کی کٹائی وغیرہ کیلئے 6/7مزدور لیبر کی شکل میں کھوئی بہارہ آئے ہوئے تھے رات مقتول 35سالہ گلا خان ولد شکاری خان قوم موسیٰ خیل سکنہ تنگی سر کو گھر سے فون اطلاع ملی کہ گھر میں ایمرجنسی ہے جس پر گلا خان رمک روانہ ہوا ۔

مجھے بعد میں رات کو اطلاع ملی کہ گلا خان رمک کڑی شموزئی روڈ نزد گائوں گنجو میں زخمی حالت میں پڑا ہے، جس پر ہم اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ موقع پر پہنچے ،گلا خان زخمی حالت میں خون میں لت پت بے ہوش تھا جس کو گاڑی میں اٹھا کر علاج معالجے کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ لے گئے، جہاں سے تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کیا گیا جس نے راستے میں دم توڑ دیا۔نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیاگیا ہے۔\378