اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

منگل 13 مئی 2025 21:56

اوگرا نے   آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی مئی 2025ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم مئی 2025ء سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (اپریل 2025ء) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 12.51 فیصد یا 1.6864 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (اپریل 2025ء) کے مقابلے میں 1.7168 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا13.64 فیصد کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں درآمدی قیمتوں (ڈیلیوری ایکس شپ ) میں کمی کی وجہ سے ہے۔اوگرا نے منگل کو جاری اپنے نوٹیفکیشن میں ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 11.7925 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے 10.8742 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :