Live Updates

12 سالہ بچے سے جنسی زیادتی مقدمہ میں دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 14/14 سال قید اور مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

منگل 13 مئی 2025 22:11

12 سالہ بچے سے جنسی زیادتی مقدمہ میں دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 14/14 ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے 12 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 14/14 سال قید اور مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے گزشتہ سال 17 جولائی کو ڈھوک بڑہوتر کوٹلی ستیاں کے رہائشی شعبان پرویز اور فیضان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 377-B اور 376-iii کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 12 سالہ بچے کے ساتھ سکول جاتے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو 14/14 سال قید بامشقت اور 2 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزمان کو مزید 6/6 ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے دونوں ملزمان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 بی کا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزمان کی سزا سے عرصہ حوالات منہا کیا جائے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات