ٹرمپ کا 11 ہزارافغانیوں کو امریکہ سے بے دخل کرنے کا اعلان

منگل 13 مئی 2025 23:31

ٹرمپ کا 11 ہزارافغانیوں کو امریکہ سے بے دخل کرنے کا اعلان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے افغان شہریوں کے لیے عارضی تحفظ (ٹی پی ایس) ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے امریکہ میں مقیم تقریباً 11,000 افغان شہریوں کی قانونی حیثیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔امریکی محکمہ داخلہ کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ:''افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو چکی ہے، اور اب ٹی پی ایس کی قانونی شرائط پوری نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی پی ایس کی میعاد 20 مئی کو ختم ہو رہی ہے، اور 12 جولائی 2025 سے مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔انسانی حقوق کی تنظیم افغان ای ویک کے صدر شون وان ڈائیور نے حکومت کے فیصلے کو ''حقیقت سے کٹا ہوا اور سیاسی'' قرار دیا اور کہا: ''افغانستان آج بھی طالبان کے قبضے میں ہے، وہاں خواتین، اقلیتوں، اور مخالفین کے لیے زندہ رہنا ممکن نہیں۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ حکومت امیگریشن پر سخت پالیسیاں نافذ کر رہی ہے۔ صدر بائیڈن نے اپنی صدارت ختم ہونے سے قبل کئی ممالک کے لیے TPS کی توسیع کی تھی۔محکمہ داخلہ کا دعویٰ ہے کہ کچھ ٹی پی ایس حامل افغان شہری ''فراڈ اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ'' بن چکے ہیں۔