امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی‘ ٹرمپ نے اہم حکم نامے پردستخط کردیے

منگل 13 مئی 2025 23:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے لیے ایک اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ امریکی عوام کو مہنگی ادویات سے نجات دلائی جائے اور قیمتیں بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک کے برابر لائی جائیں۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ادویہ ساز کمپنیاں قیمتوں میں کمی پر آمادہ نہ ہوئیں تو ان پر اضافی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا:''امریکا میں دوا کی قیمتیں کئی ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں، ہم ان میں 59 سے 90 فیصد تک کمی لانا چاہتے ہیں۔یہ اقدام ٹرمپ حکومت کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات اور عام آدمی کی دسترس میں ادویات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :